کراچی(آئی این پی)محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ (BF7) کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ بی ایف 7 کا پہلا کیس کراچی میں سامنے آیا ہے، جس کی تصدیق سیکوینسنگ کے بعد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے اس نئے ویرینٹ بی ایف 7 نے چین میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئے چینی ویرینٹ کا پاکستان پہچنے والا یہ پہلا کیس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں