وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنی ہی پارٹی کے سینیٹر کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنی پارٹی کے سینیٹر مشاہد حسین سید کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔

ایک بیان میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ سینیٹر مشاہد حسین سید کو حکومت پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جسے مشاہد حسین سید لنگڑی حکومت کہہ رہے ہیں، پہلے اُس سے مستعفی ہوجائیں اور پھر تنقید کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close