پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عدالت میں پیشرفت ہوگئی

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ وفاقی حکومت نے ٹھوس وجہ کے بغیرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے،عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں