الیکشن کمیشن سے چوہدری شجاعت کو بڑی فتح حاصل ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کو ق لیگ کی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر برقرار ہیں۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے فارغ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حسین کو نیا صدر بنا یا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close