جعلی ویزے پر کینیڈا جانے والی خاتون گرفتار، کتنے کا ویزہ خریدا تھا؟

لاہور (پی این آئی) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک خاتون مسافر کو کینیڈا کا جعلی ویزہ ہونے کے باعث آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون مسافر فلائٹ نمبر پی کے 797 سے ٹورنٹو جا رہی تھی، مسافر کے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے ویزہ 30 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے حاصل کیا۔مسافر کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close