متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کیوں اسلام آباد نہ آ سکے؟

اسلام آباد(آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان واپس یو اے ای روانہ ہو گئے، انہوں نے 2روزہ دورے پر اسلام آباد آنا تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق اماراتی صدر بہاولپور میں شدید بارش اور موسم کی صورتحال کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے، وہ پیر کی صبح ساڑھے 7بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے، موسم کی خرابی کی وجہ سے سکیورٹی نے انہیں پرواز کی اجازت نہیں دی،

رحیم یار خان سے اسلام آباد کی جانب بہاولپور کے اوپر موسم انتہائی خراب تھا جس کی وجہ سے اماراتی صدر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات نہ کر سکے، سفارتی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close