پی ٹی آئی رہنما کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ( پی این آئی)اسلام آبادکی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو اراضی کے لین دین میں خورد برد کرنے کے کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا ۔

تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمے کی سماعت اسلام آباد کی عدالت کے سینئر جج نصرمن اللہ نے کی ، دوران سماعت راجہ بشارت کے وکیل نے پراسیکیوشن پر اعتراضات اٹھا تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کیخلاف 22 سال بعد زمین کے لین دین پر مقدمہ کیوں درج کیاگیا،مدعی مقدمہ کا مقصد راجہ بشارت سے سیاسی انتقام لیناتھا، عدالت نے فریقین کوسننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو بعد ازاں سنایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close