شاہد خاقان عباسی نے بھی مریم نواز کیخلاف بغاوت کر دی؟ لیڈر ماننے سے انکار

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو اپنا لیڈر ماننے سے گریز کیا ہے۔انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کے لیے کام کیا ہے جسے ورکر اور ووٹر بھی سمجھتا ہے، مریم نواز یقینا پارٹی آرگنائز کر لیں گی۔

شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ مریم نواز کو لیڈر مانتے ہیں جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نوازشریف کو اپنا لیڈر مانتا ہوں اس کے بعد شہباز شریف میری پارٹی کے صدر ہیں۔اس کے علاوہ میں کسی کی لیڈر شپ پر ہاں یا ناں نہیں کر سکتا کیونکہ ہمارے لیڈر نوازشریف اور شہباز شریف ہیں۔میں آزاد آدمی ہوں، سیاست کرنا آپ پر لازم نہیں ہے۔کوئی آپ سے زبردستی سیاست نہیں کروا سکتا۔یہاں واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے پارٹی چھوڑنے کی خبریں کچھ روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ کے ساتھ جھگڑا ہوگیا ہے ۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ن لیگ میں چار پانچ لوگ ہیں، شاہد خاقان عباسی پارٹی یا قومی اسمبلی سے مستعفی ہوجائیں گے،ان کا جھگڑا اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل سے شروع ہوا۔ ان کے اندر بھی ایک خواہش جاگی جو انہوں نے حلقے میں ظاہر بھی کی۔

اس طرح سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بھی پارٹی چھوڑنے کی خبریں گردش کرتی رہیں۔شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل وہ لیگی رہنما ہیں جنہوں نے معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے پارٹی قیادت کی رائے سے اختلاف کیا ہے۔تاہم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی چھوڑنے کی تردید کی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کر دی کہ وہ ن لیگ سے علیحدہ ہو رہے ہیں اور نئی سیاسی جماعت قائم رہے ہیں۔انہوں نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے پاس کام نہیں وہ سوشل میڈیا پر واحیات افواہیں اڑاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close