عمران خان پر قاتلانہ حملہ، جائے وقوعہ سے کتنی گولیوں کے خول ملے؟ فرانزک رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی۔سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے دوران استعمال ہونے والے اسلحے اور گولیوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ چار صفحات پر مشتمل ہے۔

فرانزک پورٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کے جائے وقوعہ سے تحقیقاتی ٹیم کو 31گولیاں یا ان کے خول ملے، 3گولیوں کے ٹکڑے کنٹینر پر لگے جو سپیکر سے ملے، 3گولیوں کے ٹکڑے کنٹینرکی گرل سے ملے، ایک گولی کا خول قریبی دکان کے اندر زمین سے ملا اور 14 گولیوں کے خول سڑک سے ملے جبکہ ملزم نوید کے گھرکے قریب بھی ایک گرانڈ سے 10 خول ملے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو 2گولیاں کسی چیز سے ٹکرانے کے بعد لگیں، ایک مکمل گولی بھی عمران خان کو لگی، عمران خان کو ایک دھات کا ٹکڑا بھی لگا جو بعد ازاں جسم سے نکال لیا گیا، چار گولیاں ایسی تھیں جو ملزم نوید کے پستول سے چلائی گئی تھیں۔تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والی 2 گولیاں کلاشنکوف کی ہیں، ملزم سے ملنے والے ایک پستول کا بھی فرانزک کروایا گیا ہے، ملزم کے پستول سے ایک فائر ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں