پرائیویٹ اور سرکاری اداروں میں یومیہ ڈیوٹی کی حد 8گھنٹے مقرر، مسلسل پانچ گھنٹے ڈیوٹی لینا غیر قانونی قرار

ریاض(پی این آئی)سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق پرائیویٹ اور سرکاری اداروں میں یومیہ ڈیوٹی کی انتہائی حد 8گھنٹے ہے جبکہ کارکن سے مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی لینا بھی غیر قانونی ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ لیبر قانون کے آرٹیکل 101 کے تحت ایک دن میں کام کے اوقات 11 گھنٹوں سے تجاوز نہیں کر سکتے۔

اگر 8 گھنٹوں سے زیادہ کام لیاجاتا ہے تو وہ اوورٹائم میں شمار ہو گا آرٹیکل 107 کے تحت اوور ٹائم کے پیسے اصل معاوضے سے 150 فیصد زیادہ ہوں گے جبکہ عید اور سرکاری چھٹی والے دن ملازمین سے کام لینا بھی اوور ٹائم میں شمار ہوگا۔اسی طرح قوانین کے تحت مسلسل 5 گھنٹے بھی ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی اس میں 30 منٹ کا بریک لازمی دینا ہوگا جبکہ رمضان کے دوران اوقات کار میں دو گھنٹے کی چھوٹ مقرر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں