فواد چوہدری سے متعلق عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔فواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

 

 

دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھولنے کی استدعا کی، عدالت کے حکم پر فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھول دی گئی۔بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے۔قبل ازیں عدالت نے فواد چوہدری کو کیس کی سماعت کے لیے ساڑھے 11 بجے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو فواد چوہدری کا میڈیکل کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں