پشاورمیں پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، 25 افراد شہید ،120 سے زائد افراد زخمی ہو گئے

پشاور (پی این آئی ) پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے 25 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
۔نجی ٹی وی کےمطابق ریسکیو کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ریسکیو کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کردیا۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے دھماکے میں اب تک 25 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 18 پولیس اہلکار شامل ہیں جب کہ دھماکے میں 120 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close