شیخ رشید کو گرفتار کرنے کی کوشش کیسے ناکام ہوئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لال حویلی کو سیل کیے جانے کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رات میں مجھے گرفتار کرنا چاہتے تھے، میں ادھر ادھر ہو گیا، یہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے، معاملے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔ متروکہ وقف املاک راولپنڈی کی جانب سے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے دو یونٹس سیل کرنے پر شیخ رشید نے کہا کہ ، متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں،

بہانہ بنا کر انہوں نے حویلی کو سیل کیا ہے۔ میں حویلی میں موجود نہیں تھا، اسلام آباد میں تھا، لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت نہیں تو ہمیں چوک پر لٹکا دیاجائے، یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی توجہ ہٹائی جائے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ اب بدمعاشی پر اتر آئے ہیں، اگر لال حویلی ہماری ملکیت نہیں تو ہمیں نااہل کیا جائے اور قانونی کارروائی کی جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close