بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت نے اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا نہ ہی بجلی کی بنیادی قیمت میں کوئی اضافہ زیر غور ہے،بجلی ترسیل سے متعلق پورے ملک میں واضح پالیسی ہے،بجلی سے متعلق صوبوں میں پالیسی میں کوئی فرق نہیں ہے۔

 

 

 

خرم دستگیر نےپریش کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران کی وجہ سے بجلی کے خالص منافع کی ادائیگی میں مشکل ہے،مالیاتی بحران سے نکلیں گے صوبوں کو ان کاحق دیا جائے گا،جن علاقوں سے بجلی بل وصول نہیں ہوتے ان کیلئے فارمولا بنا رہے ہیں۔ سابق قبائلی علاقوں میں صنعتوں سے بجلی بل ادا ہو رہے ہیں،ہم ایڈوائس بجلی میٹر لگانے جا رہے ہیں،پورے ملک میں بجلی کی ترسیل صحیح ہو گئی،بجلی بریک ڈاؤن کی تحقیقات ہو رہی ہیں، ہمیں بجلی بریک ڈاؤن پر خدشہ ہے سائبر حملہ ہوا ہے۔ دوسری جانب اپر چترال میں نجی بجلی کے نظام کو پیسکو میں شامل کرنے کے حوالے سے پشاور گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر پانی و بجلی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پیڈو کو نیشنل گرڈ پر لے جانے کیلئے قانونی معاملات کو ٹھیک کر ے ،3 ارب کے واجبات ادا کرنے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر معاملات کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

 

 

تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کو واپڈا حکام نے بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ اپر چترال میں 475600 آبادی کی ضرورت 9 میگا واٹ ہے، اپر چترال میں قائم پیڈو سسٹم 6 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہا ہے، 1.163 ملین روپے پیڈو ڈسٹری بیوشن کو پیسکو پر منتقل کرنے کیلئے درکار ہے، اپر چترال میں فوری طور پر بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فنڈز چاہیئں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں