عمران خان کو بڑا جھٹکا لگ گیا، ن لیگ نے پی ٹی آئی کی دو بڑی وکٹیں گرادیں

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر تعلیم رانا تنویرحسین نے پی ٹی آئی کی دو وکٹیں اور گرا دیں۔ایم این اے برگیڈیئر راحت امان اللہ بھٹی کے قریبی ساتھی چوہدری کبیر احمد بھٹی اور شہباز ورک ن لیگ میں شامل ہو گئے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق مریدکے میں وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 2014 میں گرفتار ہونا چاہیے تھا جب اس نے سول نافرمانی کی تھی۔جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام نہ لیں عمران خان نے جو معاشی حالات پیدا کئے ہیں ان سے نمٹا نہیں جاسکتا۔ دو تین مہینے کی بات ہے حالات بہتر ہو جائیں گے۔ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی نہ کی جاتی تو ہم جیتےتھے.وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں نواز شریف اور عمران نیازی میں بہت فرق ہے، میاں نواز شریف نے پاکستان کو خوشحال کیا۔2013سے 2018تک بجلی کے کارخانے لگائے سڑکیں موٹروے بنائے جن سے خوشحالی آئی۔ عمران خان نے ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگائیں اور لوٹ مار کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close