پی ٹی آئی کو راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا موقع مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کو راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا موقع مل گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد بھی راجہ ریاض مشکل میں پڑ گئے، تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 27 مخصوص نشستیں ملیں گی، پی ٹی آئی کو 23 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان کی نشستیں ملیں گی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سے

مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں تعداد 30 ہو جائے گی، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو 20 منحرف ارکان کی حمایت حاصل ہے، الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا عمل شروع کرے گا۔الیکشن کمیشن تحریک انصاف سے ترجیحی فہرستیں مانگے گا، ترجیحی فہرست ملنے کے بعد الیکشن کمیشن نئے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close