دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اہم تنصیبات کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) انسداد دہشتگری کے لیے کام کرنے والے پاکستان کے خفیہ اداروں کی اطلاعات پر انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خود کش حملہ آوروں کا بڑے نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق انٹیلی ایجنسیوں نے بروقت کارروائیاں کرکے ملک کو بڑی تباہی سے بچابلیا ہے۔ سیکیورٹی ایجنسیوں کی کارروائی کے دوران ہفتہ کو خود کش حملوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ دہشت گرد نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز، منشیات اور کرنسی برآمد بھی برآمد کی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close