جہلم (پی این آئی) پی ٹی آئی کے ناراض کارکنوں نے گرفتار رہنما فواد چوہدری کے اپنے حلقہ انتخاب میں ان کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔ ناراض کارکنوں کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کے لیے ناسور ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ فواد چودھری کا اگلا اسٹیشن کون سا ہو گا۔
پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سابق نائب صدر ندیم بنٹی نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری پر صرف تیس چالیس افراد باہر نکلے، فواد چوہدری نے عہدے اپنے رشتے داروں میں بانٹ دیے ہیں۔ کارکنوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک کمیٹی بناکر فواد چوہدری کے اثاثے چیک کرے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں