مسافر کوچ کو حادثے کے بعد آگ لگ گئی، درجن سے زائد ہلاکتیں

بیلہ (پی این آئی) بلوچستان کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ میں بڑے جانی نقصان کی اطلاع ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک حادثے کا شکار ہونے والی کوچ سے 12 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم ندیم کے مطابق حادثے کی جگہ سے 3 زخمیوں کو بھی نکالا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسافر کوچ میں 48 افراد سوار تھے جو کوئٹہ سے کراچی جا رہے تھے۔ یہ بات اہم ہے کہ چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close