اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد، خطۂ پوٹھو ہار، خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی و وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری۔
اس دوران پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے شدیدبرفباری متوقع۔جبکہ بالائی علاقوں میں چندمقامات پر موسلا دھار بارش/ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔تاہم کوئٹہ (شیخ ماندا،سمنگلی) اور جیوانی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران کوئٹہ میں ہلکی برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 14، کالام منفی 11، چترال، گوپس منفی 08، پاراچنار منفی07، استور،قلات،مالم جبہ منفی 06، میرکھانی ،کوئٹہ اور اسکردو میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں