عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست پر اہم پیشرفت ہوگئی

لاہور(پی این آئی )عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے، جبکہ رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے ۔جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ 30 جنوری کو سماعت کرے گا، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاہد کریم ، جسٹس جواد حسن، جسٹس شمس محمود مرزا شامل ہیں ، ان کے علاوہ جسٹس شہرام سرور چودھری ، جسٹس جواد حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی، واضح رہے کہ عمرا ن خان نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close