پشاور(پی این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ آئین کے دائرے میں رہے گی تو سر آنکھوں پربٹھائیں گے اگر آئینی حدود سے تجاویز کرے گی تو ملک میں مسائل پیدا ہوں گے، فوج اور دیگر ادارے سیاست پر اثرانداز ہوتے ہیں ایسی صورتحال میں ملک کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔پشاور میں ری امیجننگ پاکستان کے عنوان سے منعقد ہونیوالی قومی کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کوئی جماعت یاادارہ تنہا پاکستا ن کو مشکلات سے نہیں نکال سکتا ،
اس مقصد کے لیے سیاسی جماعتوں اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کو مل کر بیٹھنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہم سب ہیں ، سیاست کا مقصد مسائل کو حل کرنا ہے ، سیاست کو جھگڑا نہیں بنانا چاہیے ۔(ن )لیگ کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں، علاج کے بعد ہی واپس آئیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں