فواد چوہدری کا منہ ڈھانپ کر پیشی پر لانے پر عمران خان کی شدید تنقید

لاہور (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا منہ ڈھانپ کر دہشت گردوں کی طرح پیشی جنگل کا قانون ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو ہتھکڑیاں لگانے پر مبنی سلوک ظاہر کرتا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کس حد تک پہنچ چکی۔ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی،شہباز گل اور فواد چوہدری کے ساتھ روا رکھے گئے رویئے نے ثابت کر دیا کہ ہم بنانا ریپبلک بن چکے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ صورت حال ملک میں جنگل کے قانون کی غمازی کرتی ہے جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول کارفرما ہے۔جس طرح فواد کوہتھکڑیوں میں جکڑ کر اور سر/چہرہ ڈھانپ کر ایک دہشت گردکیطرح عدالت میں پیش کیاجارہاہےاس سےظاہرہوتاہےکہ امپورٹڈحکومت اور ریاست گراوٹ کی کِن گہرائیوں میں اترچکےہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں