چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر طنز کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈار آیا تو اُس نے سب آؤٹ آف کنٹرول کردیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت پوری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ایکسپوز ہو چکی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو معیشت پر مناظرے کا چیلنج دے دیا۔اسلام آباد میں مڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کے دور میں معاشی شرح نمو منفی ہو گئی تھی، عمران خان پیسے اکٹھے کرتے تھے زکوٰۃ کے نام پر اور انہیں خرچ کر دیتے تھے سیاست پر۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ن لیگ نے جب پچھلی حکومت چھوڑی تو پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل تھا، عمران نے اپنے دور میں ریکارڈ قرضے لیے، پھر عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر معاشی حالات مزید خراب کر دیے اور پاکستان کی ساکھ کو بری طرح مجروح کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے گھڑیاں تک بیچ دیں، وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان بار بار غلط بیانی اور جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان آئیں مجھ سے مناظرہ کر لیں، عمران نیازی میں آپ کو آئینہ دکھاؤں گا، معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہم نہیں عمران نیازی ہیں، پاکستان کے آج جو حالات ہیں وہ عمران نیازی کی وجہ سے ہیں، پاکستان کی آج کی تباہی کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹی پریس کانفرنس کی، عمران نیازی جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، عمران خان نے آج پھر ایک جھوٹ بولا، عمران کا موٹو اور نصب العین الٹ ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے پیدا کردہ برے حالات کے بعد ہم نے ریاست کو بچایا ہے، ہمارے پاس دو راستے تھے، سیاست بچائیں یا ریاست، ہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان دنیا بھر میں کہتے پھرتے تھے کہ پاکستان پر 30 ہزار ارب کا قرض ہے، عمران خان لیکچر نہ دیں قوم سے معافی مانگیں، وہ اس تباہی کے ذمہ دار ہیں، گزشتہ دور میں ن لیگ کو 18 گھنٹے کی بجلی لوڈ شیڈنگ ملی تھی ہم نے ختم کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی مسائل کی تمام ذمہ داری عمران خان اور ان کی حکومت پر آتی ہے، عمران خان ہم آپ کی تباہی کو ٹھیک کر رہے ہیں، ہم نے جی ڈی پی گروتھ 6.10 فیصد پر چھوڑی تھی، ہمارے گزشتہ دور میں ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کا طوفان عمران خان کی وجہ سے آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close