حامد میر کی جان کو خطرہ، حامد میر نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی رہنماؤں پر حملے ہوتے رہے ہیں ،عمران خان کی جان کو بھی خطرہ ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ عمران خان کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کریں ۔

حامد میر کاکہنا تھا کہ جب بھی کوئی سیاسی رہنما خود پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتا ہے تو اس میں کوئی نا کوئی صداقت ضرور ہوتی ہے ،ممکن ہے کہ عمران خان کو منصوبہ سازوں سے متعلق غلط فہمی ہو لیکن ان کی جان کو خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ عمران خان کو کچھ ہوا تو وہ جن لوگوں کے نام لے رہے ہیں ان کے لیے شدید مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close