عمران خان کے آصف زرداری پر الزامات، وزیراعظم شہباز شریف بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آصف زرداری پر بے بنیاد اور خطرناک الزامات لگائے، مخالفین کیخلاف الزام تراشی ان کا پرانا وطیرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کیا، سیاسی مخالفین کے خلاف سازشیں کرنا، الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاست سے منسلک رہنے کی کوشش ہے، قوم عمران خان کی نفرت پر مبنی سیاست سے واقف ہے۔قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عمران خان کے الزامات پر مبنی بیان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی تاریخ کو دیکھتے ہوئے ایسے بیانات کو سنجید گی سے لیتے ہیں، عمران خان کی پارٹی آج تک دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرتی ہے، مجھ پر یا خاندان پر حملہ ہوا تو ان تمام باتوں کو مدنظر رکھا جائے۔ عمران خان اقتدار میں تھا تو اس نے دہشتگردوں کو رہا کیا، دہشتگردی کا شکار ہونے اور فرنٹ مین کے پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کریں گے۔عمران خان نے اب میرے والد اور سابق صدر پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close