مریم نواز کا پاکستان واپس آتے ہی پہلا دبنگ اعلان

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے یکم فروری سے پنجاب کے دورے کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے وطن پہنچنے پر لاہور ائیر پورٹ پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم فروری سے پنجاب کے ہر ضلع کا دورہ کروں گی۔

جب تک قوم کی تقدیر نہیں بدل دیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔نواز شریف بہت جلد آپ کے درمیان موجود ہوں گے،نوازشریف اس بار پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے،مسلم لیگ ن اور میرے شیر الیکشن سے نہیں ڈرتے،پنجاب میں مسلم لیگ ن بھارتی اکثریت سے جیتے گی،ملکی تقدیر بدلنے کیلئے نواز شریف اور شہباز شریف کا ساتھ دیں۔ سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن کا نام لیے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو کہتے تھے مہنگائی کی خبر ٹی وی سے پتہ چلا آج ان کو مہنگائی کا خیال آرہا ہے،8 ماہ کا حساب بعد میں ہو گا،پہلے چار سال کا حساب دینا ہو گا۔رونے کی تیاری کر لو اب باقی کی زندگی رونا پڑے گا،الیکشن جب بھی ہوں گے ن لیگ اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والے کردار سب سامنے آ رہے ہیں،مجھے اور نوازشریف کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے،ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان کو مشکلات سے نکالا ہے،ترقی کرتا ہوا پاکستان واپس آئے گا۔ قبل ازیں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوں،مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو نہیں کرنا چاہوں گی جبکہ شاہد خاقان عباسی کی پارٹی اور نوازشریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔

نوجوانوں کو ن لیگ میں لانا چاہتی ہوں اور مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے اہم ذمہ داریاں دی ہیں،ماضی کی طرف دیکھتی ہوں تو خوف آتا ہے کہ کس انتقام کا نشانہ بنایا گیا،4 ماہ والد کے ساتھ سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کا موقع ملا۔ انکا کہنا تھا کہ پیر سے رمضان تک مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ شیڈول لیکر آئی ہوں،عمران خان اور حواریوں کے ساتھ جو ہوگا وہ مکافات عمل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close