لاہور (پی این آئی) لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی ، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔ایڈیشنل سیشن جج نے کے روبرو تحریم الٰہی ،راسخ الٰہی اور زارا الٰہی نے عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی۔عدالت نے ملزمان کو 14 فروری تک گرفتاری سے روکتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ۔
عدالت نے ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری مکمل کرنے میں تو کافی وقت درکار ہوتا ہے۔مونس الٰہی کی اہلیہ کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جی! اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد یہ مقدمہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے مونس الٰہی کی اہلیہ کو اثاثوں میں اضافے کی وجہ سے طلب کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں