خیبر پختونخوا نگران حکومت کے وزیر خوشدل خان سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آ باد (پی این آئی)خیبر پختونخواکی نگران حکومت کے ایک وزیر خوشدل خان ملک کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ سول سرونٹ ہیں جن کی ر یٹائرمنٹ کی تاریخ دستاویز کے مطابق 14 فرروی 2023ہے۔ کوئی بھی سول سرونٹ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی دوسال تک سیا ست میں حصہ لینے کے مجاز نہیں ہوتا۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذ رائع نے بتایا کہ خوشدل خان ملک وزارت دفاع کے ذ یلی ادارے وفاقی نظامت تعلیمات (کینٹ اینڈ گیر یژن ) کے گریڈ21کے سینئر پرنسپل ہیں ۔

وہ ڈیپو ٹیشن پر کئی وزارتوں میں بطور جوائنٹ سیکر ٹر ی فرائض انجام دے چکے ہیں تاہم بعد ازاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی خدمات ان کے محکمہ کو واپس کردی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close