اسحاق ڈار کی کارکردگی سے متعلق ن لیگی رہنما محمد زبیر بھی پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزارت پر معمور کرنے کا مقصد ہرگز یہ نہیں تھا کہ مفتاح اسماعیل سے معاملات چل نہیں رہے تھے، یہ تمام فیصلے کابینہ اور وزیراعظم شہباز شریف کے تھے، حکومت کی جانب سے روپے کی قدر میں کمی کرنا آئی ایم ایف کیلئے اشارہ تھا کہ وہ قرض پروگرام میں جانے کیلئے شرائط کو ماننے کیلئے تیار ہیں محمد زبیر نے ایک نجی ٹی وی کے

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پی ڈی ایم کی حکومت آئی تھی تو آئی ایم ایف کا پروگراممعطل تھا، اسی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ جانا تھا اور نئے سرے سے معاہدے کرنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سخت فیصلے بھی کئے ہیں اس کے لئے ہمیں سیاسی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو اس وزارت پر معمور کرنے کا مقصد ہرگز یہ نہیں تھا کہ مفتاح اسماعیل سے معاملات چل نہیں رہے تھے، یہ تمام فیصلے کابینہ اور

وزیراعظم شہباز شریف کے تھے، اسحاق ڈار کو آئینی طریقے سے لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے جو فیصلے عوام پر بوجھ نہ ڈالنے کے متعلق پہلے لئے تھے وہ سیاسی طور پر ٹھیک تھے، اسحاق ڈار نے جو آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط ماننے میں تاخیر کی تھی ان کا مقصد یہ تھا کہ وہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط میں کمی کروانے کی کوشش تھی لیکن در حقیقت وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے روپے کی قدر میں کمی کرنا آئی ایم ایف کیلئے اشارہ تھا کہ وہ قرض پروگرام میں جانے کیلئے شرائط کو ماننے کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں