سینئر ن لیگی قیادت کا اسحاق ڈار کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

کراچی (پی این آئی) سینئر ن لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کافی خراب ہے، اسحاق ڈار کی کارکردگی سے پارٹی مطمئن نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ اس وقت معاشی اشاریے خراب ہیں، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جو فیصلے آج ہوئے ہیں وہ پہلے ہو جانے چاہیے تھے۔
محمد زبیر نے جو مریم نواز کے ترجمان بھی ہیں کہا کہ روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف کی شرط تھی،

معیشت سے متعلق یہ فیصلے پہلے کر دیے جاتے تو ان خرابیوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا جن کی وجہ سے اب ملک مشکل کا شکار ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ انتخابات تو ہونے ہیں دو ماہ بعد ہوں یا چھ ماہ بعد، اس حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل میں فیصلہ ہوا تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری پر ہوں گے، محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ نے پہلے تین ادوار میں بھی ڈیلیور کیا تھا، مریم نواز کو اس لیے اہم کردار دیا گیا کہ وہ عوام میں مقبول ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں