عمران خان نے وی وی آئی پی مشنز اور کیمپ دفاتر کے اخراجات میں سابق وزرائے اعظم کو مات دیدی

لاہور (پی این آئی) پانچ سابق وزرائے اعظم کے وی وی آئی پی مشنز اور کیمپ دفاتر پر ہونے والے اخرا جات کی تفصیل سامنے آگئی ۔صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیا ہے کہ 2008سے 2022تک پانچ سابق وزرائے اعظم نے مجموعی طور پر ایک ارب روپے خرچ کیے اور ان اخراجات میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

صحافی نے بتا یا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 947ملین روپے (تقریبا94کروڑ ستر لاکھ)خرچ کیے جو کہ مجموعی اخراجات کا تقریبا 95فیصد ہے ۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5.1ملین روپے(51لاکھ روپے) خرچ کیے ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 4.5ملین روپے (تقریبا 45لاکھ روپے )خرچ کیے ۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے 5.5ملین روپے (تقریبا 55لاکھ روپے)خرچ کیے ۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے 11ملین روپے (تقریبا ایک کروڑ دس لاکھ روپے )خرچ کیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close