اسلام آباد (پی این آئی ) جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی فیملی کے ڈیٹا لیک کیس میں نئی پیش رفت ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت نے 3 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے ملزمان کی پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
ایف بی آر ملازمین میں شہزاد نیاز ، ارشد علی ، عدیل اشرف شامل ہیں۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں