دورانِ عدت نکاح کا حکم کہاں سے آیا؟ عون چوہدری کا بشریٰ بی بی سے متعلق بڑا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)عمران خان کے سابق قریبی دوست عون چوہدری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو کہا تھا کہ عدت کے دوران نکاح کا حکم اوپر سے آیا ہے ، نکاح کے بعد عمران خان نے بشریٰ بی بی کے پاس قیام بھی کیا ۔

سینئر کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں عون چوہدری سے ملاقات کا احوال لکھتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان سے طلاق کے بعد ہم عمران خان کی شادی کروانا چاہتے تھے ،اس بات کا ذکر جب بشریٰ بی بی سے ہوا تو انہوں نے عمران خان کو اپنی چھوٹی بیٹی سے شادی کی پیشکش کی لیکن عمران خان نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ان کی بیٹی عمر میں بہت چھوٹی ہے ۔عون چوہدری کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے کچھ عرصہ بعد عمران خان نے انہیں بتایا کہ وہ بشریٰ بی بی سے نکاح کر رہے ہیں اور اس حوالے سے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close