عمران خان کو جیل بھیجنے، نا اہل کرنے اور جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ اور پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کوجیل بھیجنےنااہل کرنےاورجان سےمارنے کی منصوبہ بندی کی جاری ہے، عمران خان کی موجودگی میں13جماعتیں الیکشن لڑنےکےلئےتیارنہیں۔ سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ غیرقانونی تعیناتی کےخلاف آج ایڈووکیٹ سرداررازق کےذریعےسپریم کورٹ پیش ہونگااپنی متوقع گرفتاری کےخلاف بھی عدالت جاسکتاہوں۔

محسن نقوی نگران وزیراعلی کی غیرقانونی تعیناتی کےخلاف آج ایڈووکیٹ سرداررازق کےذریعےسپریم کورٹ پیش ہونگااپنی متوقع گرفتاری کےخلاف بھی عدالت جاسکتاہوں۔عمران خان کوجیل بھیجنےنااہل کرنےاورجان سےختم کرنےکی منصوبہ بندی کی جاری ہےعمران خان کی موجودگی میں13پارٹیاں الیکشن لڑنےکےلئےتیارنہیںشیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر260کا،زرمبادلہ کےذخائر ساڑھے3ارب،آئی ایم ایف کھٹائی میں اورلال حویلی پرقبضےکےارادے،نااہل حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے5مرلےکی لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے، دل یزداں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے، 2باتیں طےکر لی گئی ہیں کہ صوبے کےالیکشن مرکز کےساتھ ہونگے اورمائینس عمران کروانے کی کوشش کی جائےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں