زمین لرز اٹھی، رات گئے شدید زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

کوئٹہ (پی این آئی)زمین لرز اٹھی، رات گئے شدید زلزلے کے جھٹکے ۔۔ بلوچستان کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز کے دوران ایک مرتبہ پھر ملک کے کچھ علاقے زلزلے سے لرز گئے۔بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی شب کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ، گہرائی 33 کلومیٹر اور مرکز خضدار سے 80 کلومیٹر دور جنوب مغرب کی جانب تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close