وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کو بڑا چیلنج کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج کی پریس کانفرنس میں جھوٹے اعداد و شمار پیش کیے ہیں ،ہم نے جی ڈی پی گروتھ 6.10فیصدپر چھوڑی تھی جوتحریک انصاف کے دور میں منفی میں چلی گئی۔

عمران خان میں ہمت ہے تو میرے ساتھ معیشت پر لائیو مناظرہ کریں ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ عمران خان کو الیکشن چوری کرکے حکومت میں لایا گیا،انہوں نے حکومت میں آکر چار سال میں ملک کو تباہی کے دہانے پرلا کر کھڑا کردیا ، عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے 24نمبر کی معیشت 47ویں نمبر پر آگئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے سرمایہ داری کانفرنسزمیں برادر ممالک کے نمائندوں سے جھوٹ بولا کہ پاکستان کا قرضہ 30 ہزار ارب ہے جبکہ یہ قرضہ 25ہزارار ب روپے تھا، عمران خان نے دنیا سے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ کرپشن ہے ،اسے حالات میں کون پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ورثے میں ملی اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کرکے معیشت میں 110ارب کا اضافہ کیا۔

ہمیں دوبارہ حکومت ملتی تو 2020تک پاکستان جی 20میں شامل ہو جاتا، عمران خان کے دور میں معیشت میں صرف 26ارب کا اضافہ ہوا حالانکہ عمران خان کے دور میں ضرب عضب کی نوعیت کا کوئی فوجی آپریشن بھی نہیں ہوا ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ملکی ترقی کی بجائے انتقامی سیاست کو ترجیح دی جس کی وجہ سے سوارب ڈالر کی مارکیٹ 25ارب ڈالرتک گر گئی، عمران خان 2467ارب کا سرکلر دیٹ چھوڑ کرگئے جو ہمارے دور میں صرف 1148 ارب تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close