آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے پر عمران خان کیخلاف شدید ردِعمل آگیا

کراچی(پی این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ عمران خان ،آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگا کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں ، پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان خود دہشتگردوں کے حامی اور طرفدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ذہنی توازن متاثر لگتا ہے ان کا معائنہ کروانا ضروری ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری پر قتل کی سازش تیار کرنے کا الزام لگایا ہے ، عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی جانب سے مجھے قتل کروانے کے لیے ایک دہشتگرد تنظیم کو رقم ادا کی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close