علی گنڈاپور نے عمران خان کی گرفتاری پر جنگ کی دھمکی دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں جنگ کی دھمکی دیدی۔چند روز قبل عمران خان کی گرفتاری کی افواہ پر زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں کی بڑی تعداد سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہو گئی تھی اور اسی دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا اگر ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کریںاس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے مغلظات بکتے ہوئے لکھا اگرہمارے لیڈر عمران خان کو گرفتار کیا تو جنگ کیلئے تیار رہیں۔

علی امین گنڈا پور نے لکھا کہ عمران خان کی گرفتاری تمہارے خاتمے کی ابتدا ہو گی، یہ ملک نا تمھاری اور نا ہی تمہارے باپ کی جاگیر ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ نا تو ہم غلام ہیں اور نا بزدل کہ آپ کا ہر غیر قانونی عمل قبول کر لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close