مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

زرداری نے عمران خان کو قتل کروانے کیلئے دہشت گردوں کو سپاری دیدی،شیخ رشید کا تہلکہ خیز دعویٰ

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الزام لگایا ہے کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کروانے کے لیے دہشت گردوں کو سپاری دے دی ہے۔ میری گزارش ہے کہ آرمی چیف اس معاملے کو دیکھیں۔نجی ٹی وی نیو کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو جیل بھیجنے، نا اہل کرنے اور جان سے ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ عمران خان کی جان لینے کیلئے

آصف زرداری نے دہشت گردوں کو انگیج کیا۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے کیا فرق پڑے گا ؟ کیا منشی کہنے پر کوئی کیس بنتا ہے؟مسلم لیگ ن سے کہتا ہوں ، آپ کے ساتھ ہاتھ ہونے لگا ہے ۔ اس حکومت کو روز کم عقلی کا دورہ پڑتا ہے۔لال حویلی ہماری ملکیت ہے اگر نہ ہو ہم قومی مجرم ہیں۔لال حویلی کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے چیف آف موسی خیل سردار محمد حنیف خان نے

زرداری ہاؤس میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی ۔سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد چیف آف موسی خیل سردار محمد حنیف خان پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ۔سابق صدر زرداری اور بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن سینیٹر سردار محمد اعظم خان کے صاحبزادے سردار محمد حنیف خان موسی خیل کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔صدر زرداری نے چیف آف موسی خیل سردار محمد حنیف خان کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close