فواد چوہدری کو کمرہ عدالت میں ریلیف دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ دورانِ سماعت جج نے کمرۂ عدالت میں فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھولنے کی استدعا منظور کر لی جبکہ ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فاضل جج نے فواد چوہدری کو کمرۂ عدالت میں اپنی فیملی سے ملنے کی اجازت دے دی۔

فیملی سے ملاقات کے بعد پولیس فواد چوہدری کو لے کر کچہری سے روانہ ہو گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close