شیخو پورہ (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سابق وزیر فرخ حبیب کے خلاف شیخوپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے میں ڈکیتی اور ملزم کو چھڑانے کی دفعات شامل ہیں۔فرخ حبیب کے خلاف مقدمہ اسلام آباد پولیس کے افسر عدیل شوکت کی مدعیت میں تھانہ فیروز والا میں درج ہوا، مقدمے کی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پولیس پارٹی ملزم فواد چودھری کو سفری ریمانڈ پر لے کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی،
کالاشاہ کاکو ٹول پلازہ پر کچھ لوگوں نے انٹری پوائنٹس پر گاڑیاں لگا کر راستہ روک لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق کچھ افراد نے پولیس اہلکارکی یونیفارم پھاڑ دی، وائرلیس سیٹ چھین لیا، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے فرخ حبیب ان لوگوں کو لیڈ کررہے تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں