لاہور (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت مرکزی لیڈر شپ کا اجلاس ہوا جس میں فواد چودھری کی گرفتاری پر آواز اٹھانے کا فیصلہ اور ممکنہ گرفتاریوں سے بچاؤ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔تحریک انصاف کے اہم اجلاس میں الیکشن کمیشن کے رویئے پر تشویش کا اظہار اور انتخابات کی تاریخ نہ ملنے کی حکمت عملی پر غور کی کیا گیا۔
سینئر نائب صدر فواد چودھری کی گرفتاری اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے رویئے کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی اور دیگر رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں سے بچاؤ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ سینئر پارٹی رہنماؤں اسد عمر، اسد قیصر ، عمر ایوب، پرویز خٹک ، غلام سرور، نورالحق قادری، سابق وزیراعلیٰ محمود خان، یاسمین راشد اور جمشید اقبال چیمہ اجلاس میں شریک ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں