سکولوں کے کھلنے کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی

کراچی(پی این آئی)سندھ میں محکمہ تعلیم نے شدید سردی کے باعث اسکولوں کے کھلنے کے اوقات میں تبدیلی کردی۔میڈ یا رپورٹس کے مطٍابق اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ سکول کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رافیعہ جاوید نے حکم نامہ جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سردیوں کے باعث سکول صبح ساڑھے 8 بجے کھولے جائیں گے۔شدید سردی کے باعث سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں