عمران خان کی اصل طاقت کیا ہے؟ سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت کو سنبھالنے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے ، حکومت کی یہ نااہلی ہی عمران خان کی اصل طاقت ہے ۔ حامد میر نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں بے پناہ اضافے کے اثرات جلدمارکیٹوں میں بھی نظرآنا شروع ہوجائیں گے جس سے عوام میں ن لیگ کا گراف مزید گرجائے گا ،

حکومت اس طرح کے حالات میں انتخابات میں نہیں جانا چاہتی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ معاشی حالات اکتوبر تک بھی ٹھیک ہوتے نظر نہیں آرہے اس لیے تاخیری حربے بھی حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچائیں گے بلکہ اس سے مزید نقصان ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو چاہیے کہ وہ وطن واپس آئیں اور اسحاق ڈار کی کارکردگی دیکھیں ،نواز شریف کو عوام کی چیخیں اپنے کانوں سے سننی چاہیئں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close