لاہور (پی این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور ماسٹر پلان کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ماسٹر پلان منصوبے میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر نیب نے پرویزالہیٰ اور صوبائی اسلم اقبال کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرویزالہیٰ اور اسلم اقبال کیخلاف نیب لاہور میں 12 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ماسٹرپلان منصوبے میں مبینہ کرپشن کے ثبوت نیب لاہور میں جمع کرائے گئے۔درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ لاہور ماسٹرپلان کے تحت ایک لاکھ 87 ہزارکنال رشوت لیکر کمرشل زمین بنائی گئی جبکہ کچھ منظور نظر تاجروں کیلیے 100 مربع کلومیٹر کے گرین علاقے کو براون بنایا گیا۔ خیال رہے کہ 10 جنوری کو لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے لاہور ماسٹر پلان 2050 پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری عبدالرحمٰن کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ماسٹر پلان کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری اور متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں