لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری سے متعلق بیان پر معذرت کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی پوری فیملی سے دیرینہ تعلقات ہیں، میرے بیان سے ان کو دکھ پہنچا جس پر معذرت کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ پرویز الٰہی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہاتھا کہ مجھے ایک شخص کی گرفتاری کا بہت افسوس ہے لیکن یہ شخص پہلے گرفتار ہوجاتا تو آج حالات کافی بہتر ہوتے ،مونس الٰہی گرفتار شخص کی بہت تعریفیں کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ارد گرد موجود تین ،چار لوگوں کے مشوروں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا،میں نے عمران خان کوکہا تھا کہ 25مئی کے واقعات یاد کریں ، کیوں آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں