فنڈز ریلیز میں کروڑوں روپے حصہ وصول کرنے کی علی امین گنڈاپور کی تہلکہ خیز آڈیو لیک ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی جس میں وہ ایک شخص سے حکومت کی جانب سے فنڈز ریلیز ہونے کے بعد اپنے حصے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور امتیاز نامی شخص کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کا آغاز امتیاز بھائی خیر دا سے کرتے ہیں۔ اس کے بعد امتیاز نے جواب میں کہا کیا حال ہے سر ٹھیک ٹھاک خیرت ہے جی۔

علی امین: اللہ کا شکر ہے، میں نے کہا سی ایم صاحب نے مجھے بولا تھا کہ کچھ ریلیز آئی ہیں تو آپ لوگوں نے مجھے کچھ نہیں بھیجا یار۔
امتیاز: ریلیز میں جی یہ جو پچھلی ریلیز ہوئی ہے اس میں تو ہوئی ہے، ابھی کوئی ریلیز تو نہیں ہوئی۔
علی امین: ابھی جو ریلیز آئی ہیں اس میں کچھ نہیں بھیجا۔

امتیاز: سر آپ کے کہنے پر ہم نے آپ کو 16 کروڑ بھجوائے ہیں یہ ابھی جو پچھلے ہفتے ریلیز ہوئی ہے، 16 کروڑ روپے نئی ریلیز نہیں ہوئی۔
علی امین: یار 16 کروڑ ملے کدھر ہیں ہمیں؟؟
امتیاز: 16 کروڑ روپے ابھی میں آپ کو میں ابھی لڑکے کو بتا دیتا ہوں وہ لطیف کو آپ کو بھجوا دیتا ہوں۔
امتیاز: 16 کروڑ آپ کے اکیلے ہوئے ہیں اور کسی کے نہیں ہوئے وہ آپ کے پیسے ہیں۔

علی امین: ٹھیک ہے دوسرا میں نے کہا ہے ایک اور کیس گیا ہوا ہے فنانس والوں کے پاس اس میں 25 کروڑ میرا ہے اور 25 کروڑ سی ایم صاحب کا ہے۔
امتیاز : اچھا سر
علی امین: کسی ذرائع سے بلایا تھا تو ان سے جاکے مل لینا ان کا یہ تھا کہ وہ ریلیف والے پیسے پڑے تھے تو سی ایم صاحب نے کہا تھا کہ یہ ڈی آئی خان کے ڈی سی کے اکاؤنٹ میں ہیں ان کو ریلیف سے کلوز کرو اور اپنے اکاؤنٹ میں لاؤ فنانس میں اور 25 کروڑ کا سامان میرے سوات کے حلقے میں بھیج دو، ایچ ای سی میں اور 25 کروڑ ریلیز بھیج دو علی امین کو ڈی آئی خان میں

امتیاز: ٹھیک ہے سر
علی امین: اس کو فالو اپ کرلو اور یہ 16 کروڑ مجھے بھیج دو۔
امتیاز: 16 کروڑ آپ کو بھجواتا ہوں اور دوسرا میں پوچھتا ہوں اصل میں آج کل فنانس والے ہماری بات نہیں مان رہے اور کل سے ہم لگے ہوئے ہیں پی اینڈ ڈی والوں کے ساتھ یہ آج بھی ان کی میٹنگ تھی، نئے سی ایم کے ساتھ تو انشاء اللہ آپ کا کیس پوچھتا ہوں کہ کیا پوزیشن ہے یہ 16 کروڑ میں آپ کو بھجواتا ہوں۔
علی امین: یہ 16 کروڑ ہفتہ پہلے والے تھے یا 10 سے 15 دن پہلے جو ہوئے تھے وہ علیحدہ تھے۔

امتیاز: 10 سے 15 دن پہلے جو ہوئے تھے وہ والے اس کے بعد نہیں ہوئے۔
علی امین: دو تین دن پہلے بھی ہوئی۔
امتیاز: نہیں نہیں وہ نہیں ہوئے وہ انہوں نے لیٹر کیے ڈی سیز کو کہ ہمیں ڈیمانڈ بھجوائیں وہ ریلیز نہیں ہوئے۔
امتیاز: وہ رکے ہوئے ہیں جب حکومت چینج ہوئی انہوں نے روک دئیے اس میں ایک روپیہ بھی ریلیز نہیں ہوا۔
علی امین: اگر ہوں تو 10 کروڑ ڈال دینا میرے اکاؤنٹ میں ڈی آئی خان میں۔

امتیاز: ٹھیک ہے سر وہ تو ہم نے ڈالے ہوئے ہیں آپ کا تو ہر اس میں ڈالتے ہیں سی ایم صاحب نے ہمیں کہا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close