عمران خان اور قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6کا مقدمہ نہ بنانا غلطی قرار دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ نہ بنانے کو اپنی حکومت کی غلطی قرار دے دیا۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو اپنے آئینی کردار تک محدود رہنے پر گالیاں دیں، کہا کہ جیسے حکومت بنائی تھی اسی طرح بچاؤ بھی اور چلاؤ بھی، لفظ نیوٹرل کو گالی بنا کر جانور تک کہا گیا۔

فواد چوہدری کے بارے میں ملک احمد خان نے کہا کہ یہ وہ فواد نہیں ہے جسے وہ جانتے تھے، مگر جو کچھ بھی ہے انہیں ہتھکڑیاں اور چادر ڈال کر نہیں لانا چاہیے تھا۔علاوہ ازیں سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی کہا ہے کہ فواد چوہدری کو گرفتار اور ہتھکڑیاں لگا پیش نہیں کرنا چاہیے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close