اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اتنا گرا ہوا آدمی ہے کہ وہ جیل میں قید مخالفین کی روٹی تک چیک کرتا تھا کہ کہاں سے آرہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان تو جیل میں قید مخالفین کے کمبل تک چیک کرتا تھا کہ ایک سے کمبل زیادہ تو نہیں دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ضمانت کی درخواست دی تو یکے بعد دیگرے چار بینچ ٹوٹ گئے ، شہباز گِل اور اعظم سواتی کو تو چار چار دن بعد ضمانتیں مل گئیں ، ہم تو 60،60 اور 90،90 روز کا ریمانڈ بھگت چکے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پونے چار سال تک اندھی مچائی ہوئی تھی اور وہ آج بھی تکبر کا مینار ہے ، مگر عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں